Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے پاکستان کو شکست دی

ہندوستان نے پاکستان کو شکست دی

گولڈ کوسٹ۔10اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کی دپیکا پلّیکل اور جوشنا چینپّا نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین ڈبلز اسکویش مقابلے کے پول سی میچ میں پچھڑنے کے بعد دیرینہ حریف پاکستان کو 2-1 سے شکست دی جبکہ مسکڈ ٹیم مقابلے میں دپیکا اور سورو گھوشال کی جوڑی نے گویانا پرہندوستان کو2-0 سے کامیابی دلائی۔دپیکا جوشنا کی ماہر ڈبلز ٹیم نے پاکستان کی ظفر فائزہ اور ظفر مدینہ کی ٹیم کو 2۔1 سے شکست دی۔ پہلے گیم میں صرف9 منٹ کے دوران ہی ہندوستانی جوڑی 10۔11 سے اپنا گیم گنوا بیٹھی لیکن دپیکا ۔ جوشنا نے پھر زبردست واپسی کرتے ہوئے دوسرے گیم میں صرف چار منٹوں میں 11۔0 سے یکطرفہ جیت حاصل کی۔تیسرے اور آخری گیم میں انہوں نے 11۔1 سے محض پانچ منٹ میں کامیابی حاصل کے ساتھ جیت بھی یقینی بنالی۔

TOPPOPULARRECENT