Thursday , November 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے پاکستان کے خلاف برتری گنوائی،میچ ڈرا

ہندوستان نے پاکستان کے خلاف برتری گنوائی،میچ ڈرا

 

کوئنزلینڈ۔7 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2018 کے کے ہاکی مقابلوں میں روایتی حریف ہندوستان اورپاکستان کے درمیان مقابلہ 2۔2 گول سے برابر ہوگیا۔کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی کے مقابلوں میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مقابلہ آخری لمحات تک سنسنی خیز رہا۔ہندوستان کے دل پریت سنگھ نے پہلے ہی کواٹر میں گول بناکر کر ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرے کواٹر میں ہرمن پریت سنگھ نے ہندوستان کی برتری کو مزید ایک گول کر کے مستحکم کرنے کی کوشش کی اور یہاں ہندوستان نے پاکستان کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔تاہم تیسرے کواٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا اورحریف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں میں عرفان جونئیر نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول اسکور کیا۔جبکہ چوتھے اور آخری کواٹر کے اختتامی لمحات میں مبشر علی نے پینالٹی کارنر پر پاکستان کی جانب سے دوسرا گول بناکر مقابلے کو برابر کردیا۔خیال رہے کہ ہندوستان کے خلاف مسلسل 7 میچز میں شکست کے بعد پاکستان کامن ویلتھ گیم میں مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب ہوا۔گزشتہ روز ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ جیرڈ میرین نے کہا تھا کہ ان کی توجہ بٹ نہیں جائے گی اور کل کے میچ کو دیگر مقابلوں کی طرح لے رہے ہیں۔نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی کوچ نے کہا کہ میں پاکستان کے خلاف اپنے اولین میچ سے قبل ٹیم کو کہہ چکا ہوں کہ یہ معمول کا میچ ہے اور ہم اس کو معمول کے مطابق لے رہے ہیں بجائے ایک میچ پر توجہ مرکوز کرنے کے ہماری نظر پورے ٹورنامنٹ پر ہے۔جیرڈ میرین کے ہم وطن سابق ہندوستانی کوچ رولینٹ اولٹمینز اس وقت پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ہند۔پاک میچ میں تمام تیکنیک اور میچ سے قبل کی گئی تیاریاں دھری رہ جاتی ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ان میچوں میں ہر ٹیم تمام طریقہ کار کو بھول کر نتیجے کا سوچتی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے محمد توثیق نے ہندوستان کوچ میرین کے خیالات سے اتفاق کیا کہ کھلاڑیوں کو میدان میں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے لیکن وہ تسلیم کررہے ہیں کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT