Tuesday , December 11 2018

ہندوستان نے گھانا کو 3-0 سے شکست دی

حیدرآباد ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کے تاریخی میدان ایل بی اسٹیڈیم میں آج کھیلے گئے ایکسپو 2014ء یونیٹی ورلڈ کپ لیگ مقابلوں کے پہلے میچ میں ہندوستان نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف ٹیم گھانا کو 3-0 سے شکست دی۔ ہندوستان کیلئے متبادل کھلاڑی ونیت جان راڈکس کا مظاہرہ شاندار رہا جنہوں نے 12 منٹ کے وقفہ میں میزبان ٹیم کیلئے دو گول اسکور کئے۔ مقابلہ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا اور ابتدائی 15 منٹوں میں دونوں ہی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تاہم نصف مرحلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ مقابلہ کے 37 ویں منٹ میں ہندوستان نے حریف ٹیم پر سبقت بنائی۔ علاوہ ازیں زائد وقت میں ونیت جان نے دوسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 3-0 کیا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اس فٹبال کھلاڑی نے ہندوستان کیلئے ایک شاندار مظاہرہ کیا ہے جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دن کے دوسرے مقابلہ میں فٹبال کی طاقتور تصور کی جانے والی برازیل کو غیرمتوقع طور پر پرتگال کے خلاف 2-0 کی ناکامی برداشت کرنی پڑی حالانکہ برازیلی ٹیم میں ورلڈ کھیل چکے سابق کھلاڑی مونیرو بھی موجود تھے۔ گروپ اے میں ہندوستان دو مقابلوں میں ایک کامیابی اور ایک ڈرا کے ذریعہ چار نشانات حاصل کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT