Thursday , August 16 2018
Home / پاکستان / ہندوستان نے 9 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

ہندوستان نے 9 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

لاہور 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) نو پاکستانی قیدیوں کو جن میں پانچ مچھیرے بھی شامل ہیں ‘ ہندوستانی حکام نے آج واگھا سرحد پر پاکستانی نیم فوجی عہدیداروں کے حوالے کردیا ۔ پنجاب رینجرس نے ان قیدیوں کو ایدھی ویلفیر فاونڈیشن کے سپرد کرنے سے قبل ان کے بیان ریکارڈ کئے ۔ پانچ قیدی مچھیرے ہیں جبکہ دوسرے وہ افراد ہیں جو غیر قانونی طور پر کچھ وقت قبل ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگئے تھے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رہا شدہ قیدیوں کے رشتہ دار استقبال کرنے سرحد پر موجود نہیں تھے ۔

TOPPOPULARRECENT