Thursday , April 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان ورلڈ کپ 2019 کا مضبوط دعویدار:ویسلز

ہندوستان ورلڈ کپ 2019 کا مضبوط دعویدار:ویسلز

جوہانسبرگ۔12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان کیپلر ویسلز کو ہندوستان ہی اگلے برس ورلڈ کپ کا فاتح دکھائی دینے لگا۔ ویسلزنے کہا کہ اس وقت جنوبی افریقہ میں ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت ٹیم بہت ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے اس لیے اس کے انگلینڈ میں ورلڈ کپ جیتنے کا امکان روشن ہے۔ویسلز نے مزید کہا کہ میں ہندوستان کو پسندیدہ ٹیم قرار نہیں دے رہا بلکہ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ میگا ایونٹ میں بہت ہی زیادہ مسابقتی ہوگی اگر اس کے اہم کھلاڑی تب تک زخمی ہونے سے محفوظ اور بھرپور فارم میں رہے تو پھر اس کو شکست دینا بہت ہی مشکل ہوگا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ اگرچہ ہندوستانی ٹیم چوتھا ون ڈے ہار گئی لیکن ابتدائی تین مقابلوں میں افریقہ کی شکست پر خود ویسلز بھی کافی حیران ہیں ۔ٹسٹ سیریز میں میزبان ٹیم نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ابتدائی ونڈے مقابلوں میں پیش نہیں کرپائے، ان کیلئے مہمان لیگ اسپنرز کو کھیلنا ہی مشکل ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT