Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان ٹسٹ درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر

ہندوستان ٹسٹ درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر

دبئی۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام)آئرلینڈ کو اولین ٹسٹ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایک پوائنٹ حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کی 87 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں مقام برقرار ہے تاہم اسے چھٹے نمبر پر موجود سری لنکائی ٹیم کو اپنی جگہ سے ہٹانے کیلئے سات پوائنٹس درکار ہیں۔ آئرلینڈ کی ٹیم کا چونکہ کوئی پوائنٹ نہیں لہٰذا اسے ٹیم درجہ بندی میں شمولیت کیلئے کچھ وقت انتظار کرنا ہوگا کیونکہ اسے معمول کے مطابق درجہ بندی میں شمولیت کیلئے کم از کم آٹھ ٹسٹ میچز کھیلنا ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیم 125 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ترتیب کے اعتبار سے جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ ، سری لنکا، پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے ٹاپ ٹین میں موجود ہیں۔آئرش ٹیم کا کوئی پوائنٹ نہیں جبکہ افغانستان نے ابھی کوئی ٹسٹ ہی نہیں کھیلا ہے تاہم آئندہ ماہ یہ ہندوستان کے خلاف اپنی تاریخ کا اولین ٹسٹ بنگلور میں کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT