Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اہل : سریکانت

ہندوستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اہل : سریکانت

حیدرآباد ۔18 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کرکٹ کیپٹن کرشنما چاری سریکانت نے آج کہا کہ ہندوستان آئندہ ٹوئنٹی 20  ورلڈ کپ جیت سکتا ہے جو اگلے سال وطن میں ہی کھیلا جانا ہے ۔ سریکانت نے آج یہاں ایک ایونٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہندوستان میں بہت بڑا معاملہ ہونے جارہاہے ۔ انڈیا نے لگ بھگ ہمیشہ ٹی ٹوئنٹی فارمٹ میں اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔ مجھے یقین ہے ہندوستان اس بار بھی بہت اچھا کھیلے گا اور شائد ہندوستان 2016 ء کا ورلڈ کپ بھی جیت جائے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز کے بارے میں سابق کپتان نے کہاکہ میزبان ٹیم کافی اچھا کھیل رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT