Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان ‘ پاکستان کو مزید شواہد پیش کریگا

ہندوستان ‘ پاکستان کو مزید شواہد پیش کریگا

نئی دہلی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان ‘ امکان ہے کہ پاکستان کو ممبئی دہشت گردانہ حملہ میں آئی ایس آئی عہدیداروں کے رول کے تعلق سے پاکستان کو مزید شواہد فراہم کریگا کیونکہ ڈیوڈ ہیڈلی ممبئی کی ایک عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعہ پیش ہوا ہے ۔ ہندوستان ان حملوں کے سلسلہ میں پاکستان کو کوئی شواہد فراہم کرچکا ہے جن میں آئی ایس آئی عہدیداروں کے علاوہ لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید ‘ لشکر کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی اور دوسروں کے رول کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ان سب کے خلاف کسی طرح کی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ ہیڈلی نے عدالت میں پیش ہوکر ممبئی حملوں کے تعلق سے انکشافات کئے ہیں۔ امکان ہے کہ ہندوستان امریکہ سے بھی خواہش کریگا کہ حافظ سعید کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT