Thursday , November 15 2018
Home / دنیا / ہندوستان چھوڑنے سے قبل ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی : وجئے مالیا

ہندوستان چھوڑنے سے قبل ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی : وجئے مالیا

لندن ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مفرور شراب کے بیوپاری وجئے مالیا نے آج دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہندوستان چھوڑنے سے قبل وزیرفینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی جبکہ ارون جیٹلی نے وجئے مالیا کے اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے۔ ارون جیٹلی کے اس شدید ردعمل کے فوری بعد وجئے مالیا کا لہجہ بھی بدل گیا اور کہا کہ اس مسئلہ پر تنازعہ پیدا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ ارون جیٹلی سے میری ملاقات رسمی تھی۔ ارون جیٹلی نے جو وجئے مالیا کے ہندوستان چھوڑنے کے وقت 2016ء میں وزیرفینانس تھے، کہا کہ شراب کے بیوپاری کا یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

TOPPOPULARRECENT