Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان چھوڑو تحریک کے 75 سال پر سوشلسٹوں کی ریلی

ہندوستان چھوڑو تحریک کے 75 سال پر سوشلسٹوں کی ریلی

نئی دہلی، 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان چھوڑو تحریک کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشلسٹ پارٹی نے 9 اگست کو قومی دارالحکومت میں آئین مخالف عناصر اقتدار چھوڑو ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر پریم سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ آج سے 75 سال قبل مشرقی ممبئی کے اگست کرانتی میدان سے بھارت چھوڑو تحریک کا آغاز ہوا تھا جس میں جے پرکاش نارائن، رام منوہر لوہیا ، یوسف مہر علی ، اشوک مہتہ جیسے متعدد سوشلسٹ رہنماویں نے حصہ لیا تھا۔ اس وقت انگریزوں کو ملک سے بھگانا اس کا مقصد تھا ۔ آج ہمارا مقصد آئین مخالف طاقتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے اس لئے ہم نے اس ریلی کا انعقاد کیا ہے ۔ معروف صحافی اور سماجی کارکن کلدیپ نیر اس ریلی کو جھنڈی دکھائیں گے اور انسانی حقوق کے معروف کارکن اور سابق جج جسٹس راجندر سچر اس ریلی سے خطاب کریں گے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ آج سیکولرازم ‘ سوشلزم اور جمہوری قدریں خطرے میں ہیں اور اقتدار پر بیٹھی طاقتیں ان قدروں کو پامال کررہی ہیں۔ اس لئے ہندوستان چھوڑو کی 75ویں سالگرہ پر ان عناصر کو اقتدار سے باہر کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لوہیا جی 9اگست کو ہی اصلی آزادی کا دن مناتے تھے کیوں کہ یہ عوام کی تحریک تھی جب کہ 15 اگست کو وہ ہندوستانی ریاست کی آزادی کا دن مناتے تھے۔ ڈاکٹر سنگھ اگست کرانتی جے پی اور لوہیا کے موضوع پر کل ایک لکچر بھی دیں گے ۔ اس موقع پر ان کی کتاب اگست کرانتی اور ہندوستان کا حکمراں طبقہ کا اجراء بھی کیا جائے گا

 

TOPPOPULARRECENT