Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / ہندوستان ڈیجیٹل انقلاب کی بلندیوں پر

ہندوستان ڈیجیٹل انقلاب کی بلندیوں پر

امریکی کمپنیوں سے استفادہ کی خواہش : روی شنکر پرساد
بوسٹن ( امریکہ ) 6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ ہندوستان ایک ڈیجیٹل انقلاب کی بلندیوں پر پہونچ گیا ہے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے امریکہ کی آئی ٹی فرمس سے کہا کہ وہ ڈیجیٹل انڈیا پہل سے استفادہ کریں اور ملک میں ترقی کے مواقع حاصل کریں۔ روی شنکر پرساد نے جو مرکزی وزیر مواصلات و آئی ٹی ہیں یہاں امریکہ کی اعلی آئی ٹی کمپنیوں کے ایگزیکیٹیوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ڈیجیٹل انقلاب کی بلندیوں پر پہونچ چکا ہے ۔ چاہے یہ بڑے میٹرو پولیٹن شہر ہوں یا پھر چھوٹے ٹاؤن ہوں ایک بہترین مربوط ہندوستان میں نہ صرف معاشی اور بہبودی مواقع اپنے شہریوں کوفراہم کرنے کی صلاحیت ہے بلکہ وہ عالمی معاشی نظام پر بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ روی شنکر پرساد یہاں سالانہ ہندوستان کانفرنس میں شرکت کرنے آئے ہیں جو باوقار ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہر پالیسی فیصلہ ایک انتہائی شفاف ‘ قابل قیاس اور واجبی انداز میں کر رہی ہے ۔ ایسے میں وہ امریکی تجارت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام سے استفادہ کریں اور ہندوستان میں ترقی کے جو مواقع ہیں انہیں استعمال کریں۔ یہ کانفرنس امریکہ ۔ ہندوستان بزنس کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی ہے جس میں امریکہ اور ہندوستان کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے ایگزیکیٹیوز اور ماہرین نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT