Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا آئی سی سی درجہ بندی میں دوسرا مقام برقرار

ہندوستان کا آئی سی سی درجہ بندی میں دوسرا مقام برقرار

دبئی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں منعقدہ دوسرے ٹسٹ کو ڈرا کرنے میں کامیاب ہونے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی درجہ بندی میں اپنا دوسرا مقام برقرار رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف منعقدہ دو مقابلوں کی سیریز میں ہندوستان کو 0-1 کی شکست ہوئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود ہندوستانی ٹیم آئی سی سی کی درجہ بندی میں دوسرا

دبئی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں منعقدہ دوسرے ٹسٹ کو ڈرا کرنے میں کامیاب ہونے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی درجہ بندی میں اپنا دوسرا مقام برقرار رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف منعقدہ دو مقابلوں کی سیریز میں ہندوستان کو 0-1 کی شکست ہوئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود ہندوستانی ٹیم آئی سی سی کی درجہ بندی میں دوسرا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے آغاز سے قبل درجہ بندی میں ہندوستان کے جملہ نشانات کی تعداد 117 تھی لیکن اب درجہ بندی کے نشانات 112 ہوچکے ہیں اور اس طرح وہ آسٹریلیا سے صرف ایک نشان کی بہتری کے ساتھ دوسرے مقام پر فائز ہے۔

آسٹریلیا کے لئے اب ایک سنہری موقع ہیکہ وہ ہندوستان کو ٹسٹ درجہ بندی کے دوسرے مقام سے نیچے ڈھکیل دے۔ جیسا کہ یکم ؍ اپریل کو درجہ بندی کی آخری اور قطعی تاریخ ہوتی ہے۔ آسٹریلیا کیلئے دوسرا مقام حاصل کرنے کا اس لئے بھی موقع ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کے خلاف وہ رواں سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرچکی ہے۔ 3 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی 1-0 کی سبقت حاصل ہے اور وہ رواں سیریز کو ڈرا کرتے ہوئے بھی ہندوستان سے دوسرا مقام حاصل کرسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT