Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا آج ایشاکپ ہاکی میں پاکستان سے مقابلہ

ہندوستان کا آج ایشاکپ ہاکی میں پاکستان سے مقابلہ

ڈھاکہ۔14اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کپ ہاکی ٹورنمنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ کل یہاں ہو گا جب ہندوستانی ٹیم روایتی حریف پاکستان کے مدمقابل ہو گی۔ ہندوستانی ٹیم ایونٹ میں مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے ہی سوپر فور مرحلے میں جگہ بنا چکی ہے دوسری جانب جاپان کے ساتھ میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کیلیے ہندوستان کے خلاف کامیابی درکار ہے۔ جاپان کی بنگلہ دیش کے خلاف شکست پر بھی پاکستان کی سوپر فور میں رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ نشانات کے جدول میں پاکستان کو جاپان پر 7 گولز کی برتری حاصل ہے جبکہ جاپانی ٹیم 4 گولز کے خسارے میں ہے۔پاکستان ٹیم ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے تینوں ایونٹس (1982، 1985 اور 1989)میں کامیاب رہی جبکہ ہندوستان دو مرتبہ خطاب اپنے نام کر چکاہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں 6 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں 5 فتوحات کے ساتھ پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم ایک ہی میچ جیت پائی ہے۔یاد رہے رواں ٹورنمنٹ میں پاکستان اور جاپان کا مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو مشکالات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔اے ایچ ایف کے زیر اہتمام ایشیا کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے مقابلے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جاری ہیں۔ گروپ اے کے پہلے میچ کے پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی تاہم 16ویں منٹ میں ارسلان قادر نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی تھی، جاپان نے 22 ویں اور 29ویں منٹس میںکینٹا ٹیناکا اور ہیٹایوشی ہارا کی کامیاب کوشش سے برتری حاصل کرلی، تیسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کے اندر نہ پھینک سکی، 50 ویں منٹ میں عمر بھٹہ نے گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔دوسری جانب ہندوستان نے میزبان بنگلہ دیش کو 7-0 گول سے شکست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT