Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا آج سربیا سے مقابلہ

ہندوستان کا آج سربیا سے مقابلہ

بنگلور۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کو ڈیوس کپ مقابلوں میں ایک سخت ترین چیلنج کا سامنا ہے اور انہیں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مظاہرہ کرنا ہوگا چونکہ کل یہاں شروع ہونے والے ڈیوس کپ مقابلوں میں ان کا سامنا سربیا سے ہوگا ‘ حالانکہ مہمان ٹیم کو ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ کی

بنگلور۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کو ڈیوس کپ مقابلوں میں ایک سخت ترین چیلنج کا سامنا ہے اور انہیں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مظاہرہ کرنا ہوگا چونکہ کل یہاں شروع ہونے والے ڈیوس کپ مقابلوں میں ان کا سامنا سربیا سے ہوگا ‘ حالانکہ مہمان ٹیم کو ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ کی خدمات دستیاب نہیں ہے ۔ 2010ء میں ہندوستانی ٹیم الائٹ16 ممالک کے گروپ میں رسائی حاصل کرلی تھی لیکن اُس وقت سے سربریا کے خلاف 1-4کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی ۔ اب سیریز کے معکوس مقابلے کھیلے جائیں گے ۔ سربیائی ٹیم کو اپنے نمبر ایک کھلاڑی اور ومبلڈن چمپئن نواک جوکووچ کی خدمات دستیاب نہیں ہے لیکن اس کے باوجود یانکوٹپ سروچ اور وکٹر ٹورسکی کی موجودگی میں ہندوستان کیلئے کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا ۔ ہندوستان کے نمبر ایک کھلاڑی سمدیودیوورمن گذشتہ چھ ماہ سے مسابقتی مقابلوں میں بہتر نتائج فراہم کرنے میں ناکام ہیں ۔ دوسری جانب دوسن لاجوووچ ‘ سربیا کے سنگلز مقابلوںکی اصل امید ہیں اورحالیہ عرصہ میں ان کے مظاہرے کافی بہتر ہیں ۔ عالمی درجہ بندی میں 61ویں مقام پر فائز سربیائی کھلاڑی کو صرف چار مرتبہ اُن کھلاڑیوںکے خلاف ناکامی ہوئی جو درجہ بندی میں ان سے پیچھے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT