Friday , April 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا آج سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ

ہندوستان کا آج سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ

کرائسٹ چرچ ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کی نیلامی میں بہترین قیمتوں کے تحت مختلف ٹیموں میں مقام بنانے والے نوجوان کھلاڑیوں کا کل یہاں آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کٹر حریف پاکستان سے مقابلہ کرنا ہے۔ تین مرتبہ کی چمپیئن ہندوستانی ٹیم نے ٹورنمنٹ میں بہترین پیشہ وارانہ ٹیم کے طور پر مظاہرے کررہی ہیں اور اس نے بنگلہ دیش کے خلاف کوارٹر فائنل کے بشمول تمام چار مقابلوں میں ناقابل تسخیر رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ دوسری جانب دو مرتبہ کی چمپیئن پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک کی رسائی آسان نہیں تھی کیونکہ انہیں ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلہ میں ہی افغانستان کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی لیکن اس کے بعد تمام تین مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے قریبی کامیابی حاصل کی ہے جس میں اس کے میڈل آرڈر بیٹسمین علی زریاب آصف نے کافی رنز اسکور کئے ہیں جس میں سری لنکا کے خلاف 59 اور افریقہ کے خلاف 74 رنز قابل ذکر ہیں۔ دوسری جانب ہندوستانی بولرس کملیش ناگر کوٹی اور شیوم ماوی 140 سے زائد کی رفتار سے بولنگ کررہے ہیں اور حریف ٹیم کو پریشان کرنے میں ہندوستان کی نظریں ان ہی بولروں پر مرکوز ہیں۔ ناگرکوٹی کو 3.2 کروڑ اور ماوی کو 3 کروڑ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے حاصل کیا ہے جس کے بعد ان سے توقعات کافی بڑھ چکی ہیں۔ اس سیمی فائنل میں ہندوستانی بولروں کا زریاب آصف سے مقابلہ شائقین کیلئے توجہ کا مرکز ہے۔

TOPPOPULARRECENT