Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ

ہندوستان کا آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ

جوہربہرو( ملیشیاء) 11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن ہندوستان کل یہاں سلطان آف جوہر کپ کے افتتاحی مقابلے میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی اور یہ مقابلہ تمندیا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم چند نوجوان اور نئے چہروں پر مشتمل ہے جب کہ انڈر 21ٹورنمنٹ کے لئے قومی کپتان ہرجیت سنگھ اور ان کے نائب عمران خان پُرعزم ہے کہ ٹیم اپنے خطاب کا دفاع کرے گی ۔ مذکورہ کھلاڑیوں کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کو گریندر سنگھ اور جرمان پریت سنگھ کی خدمات بھی دستیاب ہے جو کہ تجربہ کار ہونے کے علاوہ ہندوستان کی سینئر ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں ۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کوچ ہریندرا سنگھ کی قیادت میں گذشتہ ایک ماہ سے ٹریننگ کررہے ہیں جب کہ ایشین گیمس میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی کامیابی میں جونیئر کھلاڑیوں کے حوصلوں کو بلند کردیا ہے اور وہ سینئر ٹیم کے مظاہروں کو یہاں جونیئر سطح پر بھی دہرانے کے خواہاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT