Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا آج پاکستان سے خطابی مقابلہ

ہندوستان کا آج پاکستان سے خطابی مقابلہ

بینکاک۔3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کی خاتون ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا خطابی مقابلہ آج کھیلا جائے گا۔ہندستانی ٹیم چھ ٹیموں کے اس ٹورنمنٹ میں اپنے تمام پانچ لیگ میچ جیت کر فائنل میں پہنچ گئی تھی جبکہ پاکستان نے تھائی لینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں ہندستان سے مقابلہ کا حق حاصل کر لیا تھا۔پاکستان کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ جیت کر جدول میں دوسرے مقام پر رہی۔ہندستان نے لیگ میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستان نے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 50 گیند باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دی ۔پاکستان نے تھائی لینڈ کو 18.2 اوور میں 51رن پر آؤٹ کرنے کے بعد 11.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 52 رنز بنا کر جیت حاصل کر لی۔تھائی لینڈ کی اننگز میں نتاکن چتم نے سب سے زیادہ 13 اور چندا ستروان نے 11 رنز بنائے ۔ پاکستان کے لئے ثنا میر نے 9 رنزکے عوض پر 4 وکٹ، انعم امین نے 6 رن پر دو وکٹ اور ندا ڈار نے 13 رن پر دو وکٹ لئے ۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے پانچ وکٹ گنوائے اور 11.4اوور میں 52 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔اسماویا اقبال نے 24 اور ندا ڈار نے 14 رنز بنائے ۔تھائی لینڈ کے لئے سلپارن لاومي نے 9 رن پر 3 وکٹ لئے ۔ثنا میر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

TOPPOPULARRECENT