Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا آج بنگلہ دیش سے افتتاحی مقابلہ

ہندوستان کا آج بنگلہ دیش سے افتتاحی مقابلہ

بنگلور ۔ 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)  آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف سیریزمیں کامیابی کے بعد ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم کل ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی مقابلہ میں بنگلہ دیش کے خلاف بہتر مظاہرہ کے ساتھ ٹورنمنٹ کے آغاز کے لئے پرعزم ہے ۔ ہندوستانی ویمنس ٹیم کی حالیہ شاندار کارکردگی کے مد نظر امید کی جا رہی ہے کہ میزبان ٹیم کم از کم ورلڈ کے سیمی فائنل تک رسائی ضرور حاصل کرے گی ۔ ہندوستان جس نے حالیہ دنوں میں عالمی چمپین آسٹریلیا کو 2-1 کی تاریخ ساز شکست سے دو چار کیا جس کے بعد سری لنکا کے خلاف 3-0 کی وائیٹ واش کامیابی حاصل کی ہے ۔ کپتان متھالی راج 2014 کے گذشتہ ایڈیشن میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی سات کھلاڑیوں جس میں خصوصاً جھلن گو سوامی اور ہرمن پریت کور پر انحصار کر رہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT