Thursday , December 13 2018

ہندوستان کا آفریقہ کو دوسرے ونڈے میں شکست فاش

 

یجویندر چہل کی کیریئر کی بہترین بولنگ، کلدیپ نے بھی دکھائے اپنے جوہر ، چہل ’’مین آف دی میچ‘‘

سینچورین۔ 4فروری (سیاست ڈاٹ کام) لیگ اسپنر یجویندر چہل (22رن پر پانچ وکٹ) کے کیریئر کی بہترین بولنگ اور چائنامین بولر کلدیپ یادو (20 رنز پر تین وکٹ) کے شاندار کارکردگی کی بدولت ہندستان نے چھ میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں اتوار کو جنوبی افریقہ کو 32.2 میں 118 رنز پر ڈھیر کر دیا۔جنوبی افریقہ کا ون ڈے تاریخ میں اپنے گھر میں اب تک کا یہ سب سے اقل ترین اسکور ہے ۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے گیند بازوں نے اس فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے میزبان جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 32.2 میں 118 رن پر سمیٹ دیا۔جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ (23) اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک (20) نے پہلے وکٹ کیلئے 39 رن کی ساجھے داری کی۔اس کے بعد باقاعدہ وقفے پر میزبان ٹیم کے وکٹ گرتے رہے ۔جنوبی افریقہ نے 51 کے اسکور پر اپنے تین اہم بلے بازوں ڈی کوک، کپتان ایڈین مارکرم (8) اور ڈیوڈ ملر (0) کا وکٹ گنوایا۔99 رنز تک آتے آتے اس نے اپنے پانچ وکٹ گنوا دیئے ۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز ٹک کر نہیں کھیل سکا ۔جنوبی افریقہ کیلئے جے پی ڈومني اور اپنا ڈیبو میچ کھیل رہے 27 سال کے کھایا جوڈو نے سب سے زیادہ 25۔25 رنز بنائے ۔ڈومني نے 39 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 25 اور جوڈو نے 45 گیندوں پر دو چوکوں کی بدولت 25 رن بنائے ۔اس کے علاوہ آملہ نے 32 گیندوں پر 23، ڈي کاک نے 36 گیندوں پر دو چوکوں کے سہارے 20 اور کرس مورس نے 10 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکے کی بدولت 14 رنز بنائے ۔ میزبان ٹیم کے چھ بلے باز دہائی کا ہندسہ بھی نہیں چھو سکے ۔جنوبی افریقہ نے اپنے آخری ے 9 وکٹ محض 67 رن جوڑ کر گنوائے ۔ہندستان کیلئے چہل نے 8.2 اوور میں 22 رن دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹ لئے ۔ چہل نے پہلی بار ون ڈے میں پانچ وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کلدیپ نے چھ اوور میں 20 رن پر تین وکٹ،تیز گیند باز بھونیشور کمار نے پانچ اوور میں 19 رن پر ایک وکٹ اور یارکرمین جسپریت بمراہ نے پانچ اوور میں 12 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا ۔ہدف کا تعاقب کرنے اُتری ہندوستانی ٹیم نے روہت شرما کی وکٹ گنوا کر 20.1 اوورس میں کپتان کوہلی کے 50 گیندوں میں 46 اور دھون کے 56 گیندوں میں 51 رنوں کے ساتھ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے 6 میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم پر 2-0 کے ساتھ سبقت حاصل کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT