ہندوستان کا دورۂ پاکستان کرکٹ کے لئے بہتر:بکنر

واشنگٹن۔22نومبر(سیاست ڈاٹ کام)لیجنڈری ویسٹ انڈیز امپائر اسٹیو بکنر پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہیں جنہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں لہٰذا ہندوستانی ٹیم کو بھی پاکستان جانا چاہئے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان دلچسپی سے بھرپور میچز کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے وقت کے معروف امپائر نے کہا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کی خواہش ہے کیونکہ اس میں انہیں زیادہ دلچسپی محسوس ہوتی ہے۔71 سالہ اسٹیو بکنر کے مطابق پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے اور وہ عالمی کرکٹ کی تمام ٹیموں کو پاکستان جانے کا مشورہ دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT