Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / ہندوستان کا دورہ کرنے والے پاکستانیوں کو کوئی خطرہ نہیں : سفارتخانہ

ہندوستان کا دورہ کرنے والے پاکستانیوں کو کوئی خطرہ نہیں : سفارتخانہ

اسلام آباد 22 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں شیوسینا کی جانب سے پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے دوران اسلام آباد میں ہندوستانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے جو شہری ہندوستان کا دورہ کرتے ہیں ان کیلئے سکیوریٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور انہیں معمول کے مطابق ویزے جاری کئے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کے ترجمان بلبیر سنگھ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو ویزا کی اجرائی میں کوئی تاخیر نہیں کی جا رہی ہے اور ہماری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ شیوسینا کی جانب سے حالیہ حملوں کے تعلق سے بلبیر سنگھ نے کہا کہ پاکستانی شہری جو ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انہوں نے اس طرح کے واقعات کو میڈیا کا بڑھاوا قررا دیا ۔

TOPPOPULARRECENT