Friday , June 22 2018
Home / دنیا / ہندوستان کا دورہ کرنے والے

ہندوستان کا دورہ کرنے والے

ملبورن ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو جو ہندوستان کا سفر کرنے والے ہیں ، انتباہ دیا ہے کہ وہ سفر کے دوران انتہائی چوکنا رہیں کیونکہ حالیہ دنوں میں دہشت گردوںنے خصوصی طورپر ممبئی شہر کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں۔ دی ڈپارٹمنٹ آف فارن افیئرس اینڈ ٹریڈ (DFAT)نے کل اپنی وارننگ میں یہ وضاحت کردی ہے کہ آسٹریلیا کی ش

ملبورن ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو جو ہندوستان کا سفر کرنے والے ہیں ، انتباہ دیا ہے کہ وہ سفر کے دوران انتہائی چوکنا رہیں کیونکہ حالیہ دنوں میں دہشت گردوںنے خصوصی طورپر ممبئی شہر کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں۔ دی ڈپارٹمنٹ آف فارن افیئرس اینڈ ٹریڈ (DFAT)نے کل اپنی وارننگ میں یہ وضاحت کردی ہے کہ آسٹریلیا کی شہری ہندوستان کے دورہ کے وقت انتہائی احتیاطی اقدامات کو اپنائیں کیونکہ رپورٹس کے مطابق ممبئی کی پانچ ستارہ ہوٹلوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ ممبئی جو ہندوستان کا ایک بڑا خوبصورت تجارتی مرکز ہے ۔ DFAT کے مطابق آسٹریلیائی شہریوں کو انتہائی چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ DFAT کو مستقل یہ رپورٹ مل رہی ہیں کہ ہندوستان کو نشانہ بنانے کیلئے دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور حملے کسی بھی وقت کہیں بھی کئے جاسکتے ہیں جن میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں آسٹریلیائی شہریوں کی قابل لحاظ تعداد موجود ہوتی ہے ۔ علاوہ ازیں انڈونیشیاء کا دورہ کرنے والے آسٹریلیائی شہریوں کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT