Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا سری لنکا سے مقابلہ

ہندوستان کا سری لنکا سے مقابلہ

انچیان ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نئے طرز کے کھیل میں پول بی کے اپنے افتتاحی مقابلہ میں اتوار کو سری لنکا کا سامنا کرے گی جبکہ دوسرے دن خاتون ٹیم اپنی ایشین گیمس مہم کا آغاز کرے گی۔ ایشین گیمس ایسا پہلا بڑا بین الاقوامی ہاکی ٹورنمنٹ ہیں، جس میں نئے فارمٹ کو متعارف کیا گیا ہے جیسا کہ مقابلہ کی مدت 70 منٹ

انچیان ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نئے طرز کے کھیل میں پول بی کے اپنے افتتاحی مقابلہ میں اتوار کو سری لنکا کا سامنا کرے گی جبکہ دوسرے دن خاتون ٹیم اپنی ایشین گیمس مہم کا آغاز کرے گی۔ ایشین گیمس ایسا پہلا بڑا بین الاقوامی ہاکی ٹورنمنٹ ہیں، جس میں نئے فارمٹ کو متعارف کیا گیا ہے جیسا کہ مقابلہ کی مدت 70 منٹ سے کم کرتے ہوئے 60 منٹ کردی گئی ہے جبکہ 35 منٹ کے فی مرحلہ کی بجائے 15 منٹ کے 4 مرحلے ہوں گے۔ علاوہ ازیں جب پنالٹی یا اس کے بعد گول اسکور کیا جائے گا تو 40 سیکنڈ کا وقفہ دیا جائے گا۔ قواعد میں تبدیلی کا اصل مقصد پنالٹی کارنرس اور گول بنانے کے بعد جو زائد وقت ضائع ہوتا ہے اس کو ختم کرتے ہوئے 60 منٹ کے کھیل کو یقینی بنانا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی ایشین گیمس میں بہتر مظاہرہ کی امید اس لئے بھی ہے کیونکہ ایشیائی ٹیموں میں ہندوستان درجہ بندی کے اعتبار سے دوسری بہترین ٹیم ہے جیسا کہ اس سے بہتر ٹیم جنوبی کوریا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ایشین گیمس میں دو مرتبہ ماضی میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور اس مرتبہ بھی ہندوستانی ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہیں کیونکہ کامن ویلتھ گیمس میں اسے ورلڈ چمپیئن آسٹریلیا کے خلاف شکست کے باوجود سلور میڈل حاصل ہوا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کل اپنا افتتاحی مقابلہ عمان کے خلاف کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT