Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ہندوستان کا سفر کرنے والے چینیوں کی حفاظت کیلئے مشاورتی نوٹ جاری

ہندوستان کا سفر کرنے والے چینیوں کی حفاظت کیلئے مشاورتی نوٹ جاری

بیجنگ۔/8جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندستان کے ساتھ سکم سیکٹر پر پیدا شدہ تعطل ، تنازعہ کے درمیان چین نے ہند کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کیلئے مشاورتی نوٹ جاری کیا ہے اور انہیں اپنی شخصی حفاظت کیلئے ضروری احتیاط کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’ یہ سفری چوکسی یاانتباہ نہیں ہے یہ صرف مشاورتی نوٹ ہے جس سے چینی مسافرین کو چوکس و محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔‘‘ مشاورتی نوٹ میں ہندوستان کا سفر کرنے والے چینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سکوریٹی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کریں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ چینی زبان میں تحریر شدہ یہ مشاورتی نوٹ جس پر آج کی تاریخ درج ہے۔

TOPPOPULARRECENT