Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / ہندوستان کا سماجی اتحاد خطرہ میں : سندھیا

ہندوستان کا سماجی اتحاد خطرہ میں : سندھیا

واشنگٹن ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دادری میں قتل کے حالیہ واقعہ کے پس منظر میں سینئر کانگریس قائد جیوتر آدتیہ سندھیا نے آج کہا کہ ہندوستان میں سماجی اتحاد خطرہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر ماحول ملک کی ترقی کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔ آج ہندوستان معیاری اور بروقت انداز میں پراجکٹوں کی تکمیل کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر تانے بانے کی برقراری کیلئے سیکولر ماحول ضروری ہے۔ ہندوستان کے بعض علاقوں میں سماجی اتحاد کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے واضح طور پر محمد اخلاق کو دادری میں زدوکوب کرکے ہلاک کردینے کا حوالہ دینے سے گریز کیا۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ایک جمہوری نظام میں باہمی افہام و تفہیم انتہائی اہم ہے۔ برسراقتدار پارٹی کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ شفافیت اور جوابدہی اہمیت رکھتی ہے۔ سندھیا نے کے ساتھ کانگریس قائد گورو گوگوئی بھی تھے۔ علاوہ ازیں ٹی آر ایس کی کے کویتا، کل ہند ترنمول کانگریس کی ارپیتا گھوش اور بائی جیئنت بیجو جنتادل کے جے پانڈا بھی سندھیا کے ہمراہ امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ پانڈا وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے گذشتہ اجلاس میں کوئی کام نہ ہونے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے سندھیا نے کہا کہ گذشتہ دیڑھ سال سے پارلیمنٹ کافی کام کرچکی ہے۔ حکومت کے تمام کاموں کی پارلیمنٹ سے منظوری دی جاتی ہے۔ پانڈا نے کہاکہ صرف اس لئے کہ حکومت کو ایوان زیریں میں اکثریت حاصل نہیں ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہیکہ حکومت کوئی بھی قانون منظور نہیں کرواسکتی حالانکہ ایوان زیریں میں اس کو اکثریت حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT