Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا شارجہ میں کھیلنے سے پھر انکار

ہندوستان کا شارجہ میں کھیلنے سے پھر انکار

نئی دہلی۔14 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کوعالمی ریکارڈ 228 ونڈے کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے لیکن 2000 میں ہندوستان نے اس اسٹیڈیم کے حوالے اپنے خدشات کا اظہار کرکے شارجہ میں کھیلنے سے انکارکردیا تھا۔تین دن قبل ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جب ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا تو امارات بورڈ نے پیشکش کی کہ ان کے 3 گراؤنڈز شارجہ،ابوظہبی اوردبئی ایشیا کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں لیکن ہندوستان نے شارجہ میں ایک مرتبہ پھر کھیلنے سے انکارکردیا۔ذرائع سے اجلاس کے اندرونی کہانی کا احوال معلوم ہوا ہے کہ 20 سال بعد بھی ہندوستان شارجہ اسٹیڈیم میںکھیلنے کو تیارنہیں اور ہندوستانی حکام نے واضح کیاکہ وہ ابوظہبی اور دبئی میںکھیلنے کو تیار ہیں شارجہ میں نہیں کھیلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT