Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا شاندار مظاہرہ ، سیریز میں واپسی

ہندوستان کا شاندار مظاہرہ ، سیریز میں واپسی

پونے ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شیکھر دھون اور دنیش کارتک کی نصف سنچریوں کی بدولت یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف منعقدہ دوسرے مقابلے میں ہندوستان نے کامیابی کیلئے مطلوبہ 231 رنز کا نشانہ 46 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ کارتک نے نمبر 4 پر بیٹنگ کرتے ہوئے 92 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 64 رنز اسکور کئے جبکہ دھون نے 84 گیندوں میں 5چوکوں اور 2 چھکوں پر مشتمل اننگز میں 68 رنز بنائے ۔ کوہلی نے 29 اور پانڈیا نے 30 رنز اسکور کئے ۔ دھونی 21 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 18 رنز اسکور کئے ۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے نیوزی لینڈ کے فیصلے کو فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے اپنی شاندار بولنگ کے ذریعہ غلط ثابت کردکھایا جیسا کہ انہوں نے خطرناک اوپنر مارٹن گپٹل اور ان کے ساتھی مونرو کو جس وقت پویلین کی راہ دکھائی اس وقت نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 27 رن تھا اور اسی مجموعی اسکور پر کین ولیم سن بھی پویلین لوٹ چکے تھے ۔ مڈل آرڈر ہینری نکولوس 42 اور گرینڈھوم نے 41 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 230/9 تک پہونچایا ۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے اوپنرس متواتر دوسرے مقابلے میں بھی ٹیم کو بہتر شروعات فراہم نہیں کی اور گپٹل 11 رنز اور مونرو 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیم کیلئے سب سے اہم بیٹسمین تصور کئے جانے والے ولیمسن بھی صرف 3 رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ بھونیشور کمار نے 45 رنز کے عوض 3 جبکہ ان کے ساتھی فاسٹ بولر جسپریت بومرا نے 38 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ آج کلدیپ کے مقام پر اکشرپٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جنہوں نے 54 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT