Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / ہندوستان کا قدیم ڈسپلن ہی متحدہ طاقت

ہندوستان کا قدیم ڈسپلن ہی متحدہ طاقت

DEHRADUN, JUNE 21 (UNI):- Prime Minister Narendra performing yoga at the Forest Research Institute ground to mark the 4th International Day of Yoga, in Dehradun on Thursday. UNI PHOTO-DK6u

یوگا کے ذریعہ بیماریوں کو دور کیا جاسکتا، وزیراعظم نریندر مودی کا بیان
دہرادون۔21 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں فارسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں منعقدہ یوگا پروگرام میں حصہ لیا۔ اس پروگرام میں 50 ہزار سے زائد لوگوں نے یوگا آسن کیے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کا قدیم ڈسپلن ہی ایک مضبوط متحدہ طاقت بنی ہوئی ہے اور ساری دنیا میں یہی ڈسپلن لاگو ہے۔ اس موقع پر موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یوگا نے دنیا کو بتادیا ہے کہ اس کو اختیار کرنے والا ہر بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔ ساری دنیا میں یوگا کے ذریعہ بیماریوں کو دور بھگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت یوگا اس وقت ساری دنیا میں عوام الناس کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے۔ اچھی صحت اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے روزانہ یوگا کرنا چاہئے۔ دہرادون سے ڈبلن اور شنگھائی سے شکاگو، جکارتہ سے جوہانس برگ، ہمالیائی پہاڑیوں سے لے کر صحرائوں تک آج کروڑہا زندگیوں کے لیے یوگا ایک اہم ورزش بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے یوم یوگا کے لیے پیش کردہ تجویز کو قبول کیا گیا ہے اور اس تجویز کی سارے اقوام کی تائید حاصل ہے۔ آج ساری دنیا کے لوگ یوگا پر عمل کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی ذاتی میراث کی عزت کریں اور قدیم تاریخ کا احترام کرتے ہوئے اسے گلے لگائیں تاکہ ساری دنیا بھی اس کا احترام کرے۔ اگر ہم خود اپنی میراث پر فخر نہیں کریں گے تو دوسرا بھی ایسا نہیں کرے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اگر ہم روزانہ اس ورزش کو اختیار کریں تو ہماری زندگی صحتمند رہے گی۔ یوگا میں ہی ہمیں کئی مسائل کا حل ملتا ہے۔ آج جن مسائل سے انسان دوچار ہے، یا ہمارا سماج دوچار ہے، انہیں حل کرنے کے لیے ہر ایک کو یوگا اختیار کرنا ہوگا۔ یوگا کے اندر امید کی کرنیں پائی جاتی ہیں اور یہ دنیا کے مستقبل کے لیے ایک روشن کرن بن سکتا ہے۔ یوگا یونٹوں کو منقسم کرنے کے بجائے انہیں ایک دوسرے سے مربوط کرکے اسے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کی میراث یوگا ہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT