Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا میزبان ٹیم کے سامنے 204 رنوں کا ہدف

ہندوستان کا میزبان ٹیم کے سامنے 204 رنوں کا ہدف

شیکھر دھون کی 39 گیندوں میں 72 رن کی پاری ، آفریقہ کی جانب سے جونیئر ڈالا نے دو وکٹ لئے

جوہانسبرگ ۔ /18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آج ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورووس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر203 رن بنائے ۔ اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان جے پی ڈونی نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی ۔ بلے بازی کے لئے میدان پر اتری ہندوستانی سلامی جوڑی شیکھر دھون اور روہت شرما نے پہلے ہی اوور میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ارادوں کو ظاہر کردیا اور روہت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے دو اوور میں ٹیم کا اسکور 23 رن پر پہونچادیا ۔ لیکن وہ زیادہ دیر تک کیریز پر ٹک نہ سکے ۔ جونیر ڈالا کی دوسرے اوور کی آخری گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ۔ دوسرے انڈ پر کھڑے شیکھر دھون نے ایک بار پھر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 72 رن بنائے جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔ رویت کے آؤٹ ہونے کے بعد لمبے عرصہ بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے سریش رائینا تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لئے آئے ۔ رائینا نے شیکھر کے ساتھ 13 گیندوں پر 26 رنز بنائے ۔ ایک بار کیچ ڈراپ ہونے کے بعد 7 گیندوں پر 15 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ ہرفن مولا کھلاڑی کپتان ویراٹ کوہلی رائینا کے بعد کیریز پر آئے لیکن وہ بھی 20 گیندوں کا سامنا کرکے 26 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے ۔ اس سے قبل کوہلی اور دھون نے ملکر 25 گیندوں میں 50 رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 9 اوور میں 100 رنز تک پہونچادیا ۔ شیکھر دھون نے 27 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور کھیل کے 15 ویں اوور میں 72 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد منیش پانڈے نے 27 گیندوں میں 29 رنز ، ہاردیک پانڈیا نے 7 گیندوں میں 13 رنز اور سابق کپتان دھونی نے 11 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 16 رنز اسکور کئے ۔ جنوبی آفریقہ کی طرف سے اپنا پہلا میچ کھیل رہے جونیر ڈالا کو دو ، موریس اور شمسی کو ایک ایک وکٹ ملا ۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری میزبان ٹیم نے خبر لکھے جانے تک 3 وکٹ کے نقصان پر 9 اوور میں 68 رنز بنالئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT