Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا چین کی طرح غلبہ ممکن : سندھو ‘ سائنا

ہندوستان کا چین کی طرح غلبہ ممکن : سندھو ‘ سائنا

نئی دہلی ۔ 31اگست ( سیاست ڈاٹ کام) اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ‘ سائنا نہوال اور کڈمبی سریکانت نے حکومت سے مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہندوستانی کھلاڑی خود اعتماد رہے تو ہندوستان چین ‘ جاپان اور کوریا کی طرح کھیلوں کے میدانوں پر اپنا غلبہ بناسکتا ہے ۔ مذکورہ کھلاڑی یہاں وزیر اسپورٹس وجئے گوئل کی جانب سے دی جانے والی تہنیتی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس کا مسلسل تعاون رہا ۔ گلاسگو میں منعقدہ ورلڈ چمپئن شپ میں سائنا نہوال نے برونز میڈل اور پی وی سندھو نے سلور میڈل حاصل کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑیوں کو جاپان کی نوزومی اوکاہارانے شکست دی ۔

TOPPOPULARRECENT