Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا ہاکی فائنل میں آج پاکستان سے مقابلہ

ہندوستان کا ہاکی فائنل میں آج پاکستان سے مقابلہ

گوہاٹی 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گروپ مرحلہ کے 3 مقابلوں میں بہتر مظاہرہ نہ کرنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم تمام خامیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے کل کٹر حریف پاکستان کے خلاف بارہویں ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ہندوستان نے رواں گیمز میں دوسرے درجہ کی ہاکی ٹیم کو شرکت کا موقع دیا ہے جس میں کئی جونیر کھلاڑی موجود ہیں جنھیں بحیثیت ٹیم مظاہرہ کرنے میں مشکلات پیش آئی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم جس نے کمزور بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد سری لنکا کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی لیکن گروپ کے ایک اور مقابلہ میں اِسے پاکستان کے خلاف 1-2 کی شکست ہوئی ہے۔ پاکستانی ٹیم دوسری جانب خطابات کی ہیٹ ٹرک کرنے کیلئے کوشاں ہوگی کیوں کہ اس نے ہندوستان کو 2004 ء ، 2010 ء کے فائنل میں بالترتیب کولمبو اور ڈھاکہ میں شکست دی ہے جبکہ ہندوستان نے 1995 ء میں اُس وقت کے شہر مدراس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT