Thursday , November 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا 23 جون کو پاکستان سے مقابلہ

ہندوستان کا 23 جون کو پاکستان سے مقابلہ

ایمسٹرڈیم ۔19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے تفصیلات کا اعلان کر دیا۔میگا ایونٹ 23 جون تا یکم جولائی ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم 23 جون کو روایتی حریف پاکستان کے مدمقابل ہو گی۔ چیمپیئنز ٹرافی میں دنیائے ہاکی کی 6 ٹیمیں میزبان ہالینڈ، آسٹریلیا، ارجنٹینا، بیلجیئم، پاکستان اور ہندوستان خطاب کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ہالینڈ میزبان ملک کی حیثیت سے شرکت کررہا ہے۔ آسٹریلیا کو دفاعی چیمپیئن ہونے کے ساتھ ورلڈ کپ 2014ء کا بھی فاتح ہونے، ارجنٹیناکو اولمپکس2016ء کا چیمپیئن ہونے کی حیثیت سے جگہ دی گئی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کو ایف آئی ایچ کے ایگزیکٹیو بورڈ کی خصوصی دعوت پر میگا ایونٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 23 جون کو میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ہندوستان کو روایتی حریف پاکستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔ اسی دن ہالینڈ کی ٹیم ارجنٹینا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT