Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان کسی بھی بحران سے نمٹنے تیار : وزیر دفاع

ہندوستان کسی بھی بحران سے نمٹنے تیار : وزیر دفاع

نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سڈنی یرغمال واقعہ جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملک کی صلاحیتوں پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پریکر نے آج کہا کہ ہندوستان ایسے کسی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کے مقابلے ہماری تیاری میں کافی بہتری آئی ہے۔ اس

نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سڈنی یرغمال واقعہ جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملک کی صلاحیتوں پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پریکر نے آج کہا کہ ہندوستان ایسے کسی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کے مقابلے ہماری تیاری میں کافی بہتری آئی ہے۔ اس کا انحصار صورتحال پر ہوتا ہے کیونکہ ہر صورت حال ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، لیکن ہندوستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ کل مسلح افراد نے سڈنی کے ایک کیفے میں 17 افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔ پولیس نے اس ہوٹل میں گھس کر کارروائی کرتے ہوئے بحران پر قابو پایا۔

TOPPOPULARRECENT