Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کوئی کمزور ملک نہیں ہے

ہندوستان کوئی کمزور ملک نہیں ہے

چین کے ساتھ حساس مسئلہ حل کرسکتا ہے :راجناتھ سنگھ
بنگلورو ۔9 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے ہند۔ پاکستان سرحد پر متعین ہندوستانی سپاہی اوسطاً ہر دن پانچ تا چھ دہشت گردوں کو ہلاک کررہے ہیں اور انھوں نے ہندوستانی فوج کو پاکستان کی جانب سے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے پر زور دیا۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ انھوں نے ہندوستانی سپاہیوں کو گزشتہ روز حکم دیا کہ وہ اپنے پاکستانی ہم منصوبوں پر پہلے فائرنگ نہ کریں لیکن پاکستان اگر فائرنگ کرتا ہے تو بے شمار گولیاں چلاتے ہوئے ان کی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا جائے ۔ ڈوکلام کے مسئلہ پر راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ہندوستان کوئی کمزور ملک نہیں ہے بلکہ ایک طاقتور ملک ہے جو اپنے پڑوسی چین کے ساتھ اس حساس مسئلہ کو حل کرنے کے موقف میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT