Thursday , April 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کوارٹرفائنل میں داخل

ہندوستان کوارٹرفائنل میں داخل

ماؤنٹ مانگنوئی۔16جنوری(سیاست ڈاٹ کام )راہول ڈراویڈ کی سرپرستی میں حیرت انگیز کھیل کا مظاہرہ کررہی ہندستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم نے اپنی ناقابل شکست کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے یہاں گروپ بی میں پاپوانیوگنی کے خلاف 10 وکٹ کی یک طرفہ کامیابی حاصل کی اورورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں اس کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا ۔انکول رائے کے محض14 رن پر پانچ وکٹ کی شانداربولنگ کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے پاپوا نیو گنی کو21.5 اوور میں صرف64 رنز پر ہی آل آؤٹ کردیا جو ٹورنمنٹ کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے ۔ہندستان نے اس نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے کپتان پرتھوی شا کی ناٹ آؤٹ 57 رنوں کی بدولت صرف آٹھ اوور میں بغیر کسی نقصان کے67 رنز بناکر10 وکٹ سے جیت اپنے نام کر لی۔کپتان پرتھوی نے39 گیندوں میں12 چوکے لگاتے ہوئے57 رنز بنائے جو ا ن کی لگاتار دوسری نصف سنچری بھی ہے ۔گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے94 رنز کی بیش قیمتی اننگزکھیلی تھی ۔ منجوت کال رانے نے نو گیندوں میں ایک چوکا لگاکر ناٹ آؤٹ نو رن بنائے ۔

TOPPOPULARRECENT