Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کوویمنس ہاکی میں 3۔2 کی شکست

ہندوستان کوویمنس ہاکی میں 3۔2 کی شکست

گولڈ کوسٹ۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) زبردست خوداعتمادی اور تیاری کے ساتھ اتری ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو کامن ویلتھ کھیلوں کے پہلے ہی دن جمعرات کو اپنے پول اے کے پہلے مقابلے میں ویلس کے خلاف 3۔2 سے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔پول اے میں اسٹرائکر رانی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ ویلس کے ساتھ تھا لیکن ویلس نے میچ کے ابتدائی25 منٹ میں ہی دو گول بناکر ہندوستان کے حوصلوں کو پست کردیا۔ حالانکہ اس کے بعد کپتان رانی نے 34ویں اور نکی پردھان نے 41ویں منٹ میں گول بنا کر ٹیم کو مقابلے میں واپسی کرائی لیکن ویلس کے لئے نتاشا مارک جونس کا 57ویں منٹ میں گول اس کی ٹیم کے لئے فتح کا گول ثابت ہوا۔ویلس کے لئے ساتویں منٹ میں لیسا ڈیلی نے پہلا گول اور سیان فرنچ نے 26ویں منٹ میں دوسرا گول داغ کر 0۔2 کی برتری دلائی۔ دنیا کی 10ویں نمبر کی ہندوستانی ٹیم کے لئے سیمی فائنل تک کی راہ طے کرنے کے لئے گروپ میں ہر میچ جیتنا ضروری ہے اور اب باقی کے میچوںمیں اس کے لئے مقابلہ بے حد اہم ہوگیا ہے ۔میچ کے پہلے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم کو کافی جدوجہد کرنی پڑی جبکہ ویلس کامظاہرہ زبردست رہا۔ ساتویں ہی منٹ میں ویلس کے لئے لیسا نے کھیلوں کا پہلا گول داغ کر ٹیم کو ضروری برتری دلادی۔ ہندوستان اس کے بعد برابری کے گول کے لئے موقع ڈھونڈتا رہا لیکن اسے کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔ دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستانی ٹیم کا مڈ فیلڈکا مظاہرہ کافی کمزور رہا ۔ جس کی وجہ سے ویلس نے 26ویں منٹ میں پھر سے گول داغ دیا۔فرنچ کے میدانی گول سے حریف ٹیم نے اسکور 0۔2 کردیا۔ جس سے ہندوستانی ٹیم اور بھی دباؤ میں آگئی اور پہلا ہاف ویلس کی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔ کوچ ہریندر سنگھ نے پھر ٹیم کا ہاف ٹائم کے بریک میں حوصلہ بڑھایا اور بہترلائحہ عمل کی بدولت ہندوستانی خواتین نے تیسرے کوارٹر کے پہلے ہی منٹ میں دو اہم پنالٹی کارنر حاصل کئے جس میں کپتان رانی نے دوسرے کو بھناتے ہوئے 34ویں منٹ میں گول داغ دیا۔اس گول سے ٹیم کی خود اعتمادی واپس لوٹی اور سات منٹ بعد اسے برابری کا گول بھی مل گیا جبکہ فارورڈ نوجوت کور کے کراس پر نکی نے گول کرکے ٹیم کو 2-2 کی برابری پر لادیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT