Tuesday , December 18 2018

ہندوستان کو آخری ٹسٹ میں بھی انگلینڈ کے خلاف اننگز شکست کا خطرہ

کنسنگٹن ( اوول ) 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھی ہندوستان کو ٹسٹ میں اننگز شکست اور سیریز میں 3 - 1 سے شکست کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ہندوستان نے جہاں پہلی اننگز میں محض 148 رنز اسکور کئے تھے وہیں اس نے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 486 رنز اسکور کرنے کا موقع دیا ۔ انگلینڈ کیلئے اس کے

کنسنگٹن ( اوول ) 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھی ہندوستان کو ٹسٹ میں اننگز شکست اور سیریز میں 3 – 1 سے شکست کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ہندوستان نے جہاں پہلی اننگز میں محض 148 رنز اسکور کئے تھے وہیں اس نے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 486 رنز اسکور کرنے کا موقع دیا ۔ انگلینڈ کیلئے اس کے بلے باز جے روٹ نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی ہے ۔ وہ 149 کا اسکور کرکے ناٹ آوٹ رہے جبکہ انگلش ٹیم جملہ 486 رنوں پر آوٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 338 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی تھی ۔

ہندوستان کے سامنے ایک بار پھر مشکل نشانہ رہا ہے ۔ اسے انگلش ٹیم کو دوبارہ بیٹنگ پر مجبور کرنے کیلئے 339 رن بنانے ہیں لیکن لنچ کے بعد بارش سے متاثرہ کھیل میں ہندوستان نے پانچ وکٹس کھوتے ہوئے صرف 53 رن اسکور کئے ہیں۔ اس کے تقریبا اہم اور ٹاپ آرڈر بلے باز پوری سیریز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ناکام ہوگئے ہیں اور وہ انگلش بلے بازوں کا بہتر انداز میں سامنا نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں شروعات انتہائی ناقص رہی جب اس کے اوپنر مرلی وجئے صرف دو رن بناکر جیمس اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے تھے ۔ اسی طرح دوسرے اوپنر گوتم گمبھیر بھی اپنے فارم میں واپس نہیں آسکے ہیں وہ صرف تین رن بناکر رن آوٹ ہوگئے ۔ چھتیشور پجارا حالانکہ سنبھل کر کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ دو چوکوں کی مدد سے صرف 11 رن بناسکے اور اینڈرسن کی گیند پر بٹلر نے ان کا کیچ لیا ہے ۔ ہندوستان کیلئے مثبت پہلو یہ ہے کہ سیریز میں اب تک بری طرح ناکام رہنے والے ویراٹ کوہلی ابھی کریز پر موجود ہیں۔

انہوں نے 38 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چوکوں کی مدد سے 16 رن بنائے ہیںاور کھیل رہے ہیں۔ اجنکیا رہانے آج جلدی آوٹ ہوگئے اور صرف چار رن بناسکے ۔ اسٹیورٹ براڈ کی گیند پر بالانس نے ان کا کیچ لیا ہے ۔ ہندوستان کی مزاحمت اس وقت مزید کمزور ہوگئی جب کپتان دھونی بھی پویلین لوٹ گئے ۔ دھونی نے پہلی اننگز میں ٹیم کیلئے سب سے زیادہ رن بنائے تھے ۔ دوسری اننگز میں وہ اپنا کھاتہ ہی نہیں کھول سکے ۔ جیمس ووٹس کی گیند پر رابسن نے دھونی کا کیچ لیا اور پویلین بھیج دیا ۔ اس طرح ہندوستان نے انگلش ٹیم کو دوبارہ بیٹنگ کیلئے مجبور کرنے ایک بڑے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے محض 53 رنوں پر پانچ وکٹس گنوادئے ہیں ۔ اسے انگلینڈ کے دو خلاف دو ٹسٹ میچس میں شکست ہوئی ہے ۔ ایک میں کامیابی اور ایک میچ ڈرا رہا ہے ۔ اگر انگلش ٹیم یہ ٹسٹ جیت جاتی ہے ‘ جس کے کافی امکانات ہیں ‘ تو اسے سیریز میں 3 – 1 سے کامیابی مل جائیگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT