Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو آرچری ورلڈ کپ میں برونز میڈل

ہندوستان کو آرچری ورلڈ کپ میں برونز میڈل

میڈیلین (کولمبیا ) ، 14 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) معمول کے تیراندازوں کی غیرحاضری میں ہندوستان نے آرچری ورلڈ کپ اسٹیج 4 میں یہاں مینس کمپاؤنڈ ٹیم ایونٹ میں واحد برونز میڈل کے ساتھ اپنی مہم کا اختتام کیا۔ سرویش پاریک، سندیپ کمار اور ایسیا راجیندر صنم کی ہندوستانی تگڑی نے جسے چھٹی سیڈنگ دی گئی، گزشتہ روز منعقدہ یکطرفہ برونز پلے آف میں برتر رینک کے حامل وینزویلا کو 231-222 سے شکست دے دی۔ ہندوستان کو ایک دوسرے برونز میڈل کی تلاش کمپاؤنڈ مکسڈ پیئر ایونٹ میں بھی تھی جہاں پاریک اور تریشا دیب کی ناتجربہ کار جوڑی ٹاپ رینک والے امریکہ کے ریو ویلڈے اور لیکسی کیلر کے مقابل 150-156 سے ہار گئی۔ آرچری اسوسی ایشن آف انڈیا نے ورلڈ کپ کے آخری مرحلے کیلئے دوسرے درجے کی ٹیم بھیجی تھی کیونکہ اصل ٹیم اس ہفتے ریو (برازیل) کیلئے ہفتہ طویل اولمپکس ٹسٹ ایونٹ کیلئے روانہ ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT