Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / ہندوستان کو آسان ترین تجارتی مقام بنانے وزیراعظم کا تیقن

ہندوستان کو آسان ترین تجارتی مقام بنانے وزیراعظم کا تیقن

گاندھی نگر 11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی سرمایہ کاروں کو ترغیب دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج تیقن دیا کہ ہندوستان کو کاروبار کیلئے ’’آسان ترین‘‘ منزل بنادیں گے ‘ تاکہ ہندوستان کا ٹیکس نظام پیش قیاسی کے مطابق مستحکم ‘ شفاف اور منصفانہ ماحول فراہم کرسکے ۔ اپنے پسندیدہ مرکزی موضوع پیداوار کے ذریعہ معیشت کا فروغ اور ملازمت

گاندھی نگر 11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی سرمایہ کاروں کو ترغیب دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج تیقن دیا کہ ہندوستان کو کاروبار کیلئے ’’آسان ترین‘‘ منزل بنادیں گے ‘ تاکہ ہندوستان کا ٹیکس نظام پیش قیاسی کے مطابق مستحکم ‘ شفاف اور منصفانہ ماحول فراہم کرسکے ۔ اپنے پسندیدہ مرکزی موضوع پیداوار کے ذریعہ معیشت کا فروغ اور ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے سنگل ونڈو منظوری کے نظام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور ریاستی دونوں سطحوں پر پراجکٹس کی منظوری کیلئے یہ نظام قائم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’مایوسی اور غیریقینی‘‘ صورتحال کا خاتمہ ہوچکا ہے اور 7ماہ کی مختصر مدت میں یہ خاتمہ ممکن بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت نے اپنے پہلے ہی دن سے سرگرمی کے ساتھ معیشت کی بحالی کیلئے کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت پالیسی کیلئے ماحول فراہم کرنے کی پابند ہے ۔ جیسا کہ پیش قیاسی کی گئی ہے کہ یہ ماحول شفاف اور منصفانہ ہوگا ۔

نریندر مودی نے جو گذشتہ سال ماہ مئی میں وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں جب کہ اُن کی پارٹی بی جے پی نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی کہا کہ اُن کی حکومت پالیسی پر مبنی حکمرانی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کاروبار کو آسان بنانا اُن کی بنیادی فکر ہے جیسا کہ تمام کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیقن دیتے ہیں کہ اُن کی حکومت ان مسائل پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے اور چاہتی ہے کہ جلد سے جلد ہندوستان کو کاروبار کیلئے آسان ترین مقام بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عاجلانہ بنیادوں پر معاشی اصلاحات کا دور ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس بات سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں کہ اُن کی تمام پالیسیاں قابل قیاس ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا واضح موقف ہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں استحکام پیدا ہوگا ۔ گذشتہ چند ماہ سے حکومت نے اس سلسلہ میں کئی فیصلے کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت صرف تیقنات نہیں دیتی اور اعلانات نہیں کرتی بلکہ ٹھوس کارروائی کرتی ہے ۔ ’’متحرک گجرات چوٹی کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے جس میں عالمی گیر سطح سے قائدین ‘ اعلیٰ سطحی صنعت کار ‘ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری ‘ اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون اور عالمی بینک کے سربراہ جنگ یونگ کم شرکت کررہے ہیں ۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان ’’ انقلابی تبدیلی‘‘ کی راہ پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو تیقن دیا ہے کہ ہندوستان کیلئے مختصر سی مدت میں ایک عظیم مستقبل پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ضرورت ہو اُن کی حکومت سرمایہ کاروں کا ساتھ دینے تیار رہے گی ۔ اگر وہ ایک قدم آگے آئیں تو حکومت ان کی سمت دو قدم آگے بڑھے گی۔

TOPPOPULARRECENT