Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو آسان نہ سمجھیں : ظہیرعباس

ہندوستان کو آسان نہ سمجھیں : ظہیرعباس

لاہور۔20فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس نے آج کہاکہ ہندوستان کو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے حالیہ دوروں میں اُن کے ناقص مظاہروں کی اساس پر نہیں دیکھا جانا چاہیئے کیونکہ وہ بنگلہ دیش میں آنے والے ایشیا کپ کیلئے طاقتور دعویدار ہوں گے۔عباس نے یہاں قذافی اسٹیڈیم میں ہندوستانی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہ

لاہور۔20فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس نے آج کہاکہ ہندوستان کو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے حالیہ دوروں میں اُن کے ناقص مظاہروں کی اساس پر نہیں دیکھا جانا چاہیئے کیونکہ وہ بنگلہ دیش میں آنے والے ایشیا کپ کیلئے طاقتور دعویدار ہوں گے۔عباس نے یہاں قذافی اسٹیڈیم میں ہندوستانی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ٹیم کو اس کے حالیہ مظاہروں کی اساس پر دیکھنا غلطی ہوگی

کیونکہ حالات بنگلہ دیش میں بالکلیہ مختلف ہیں۔ ہندوستانیوں کے ذہن کے گوشہ میں یہ ضرور ہوگا کہ وہ حالیہ سیریز ہار چکے ہیں لیکن یہ کوئی عنصر نہیں کہ انہیں ایشیا کپ کی دعویداری سے خارج سمجھا جائے ۔ہندوستان جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ٹورس پر ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا ۔جہاں انہیں پروٹیز کے خلاف او ڈی آئی اور ٹسٹ سیریز میں ترتیب وار 0-2 اور 0-1 سے ناکامی ہوئی وہیں ایم ایس دھونی کی زیرقیادت ٹیم نیوزی لینڈ سے بھی او ڈی آئیز 0-4سے اور ٹسٹ سیریز 0-1سے ہار کر خالی ہاتھ لوٹی ہے۔ظہیرجو ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی ہیں‘ انہوں نے نشاندہی کی کہ بنگلہ دیش میں حالات بیٹسمینوں کیلئے سازگار ہیں اور ہندوستان کے پاس طاقتور بیٹنگ لائن اپ موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انڈو۔پاک میچ کا دباؤ تو ہمیشہ ہی ہوتا ہے لہذا یہ دونوں ٹیموں کیلئے اُن کے حالیہ نتائج سے قطع نظر مشکل مقابلہ ہونے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم کیمپ میں سخت محنت کررہے ہیں تاکہ ایشیا کپ کیلئے اچھی تیاری ہوجائے اور ہم نے اس حقیقت پر بھی غور کیا ہے کہ ہندوستان نے ہمارے مقابل آئی سی سی ایونٹس میں بہتر کھیلا ہے اور ہمیں گذشتہ ایشیا کپ اور ورلڈ T20میں شکست بھی دی ہے۔ظہیر نے کہا کہ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے وہ بیٹسمینوں کو کریز پر ڈٹے رہنے کی اہمیت اور مثبت انداز میں بیٹنگ کرنے کی افادیت کو سمجھا رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT