Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / ہندوستان کو اطلاعاتی ٹکنالوجی ایجادات کی منتقلی کی اپیل

ہندوستان کو اطلاعاتی ٹکنالوجی ایجادات کی منتقلی کی اپیل

مرکزی وزیر نتن گڈکری کا ہندوستان کی اسٹارٹ اپ تحریک میں شمولیت کیلئے زور
سان فرانسسکو۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے انقلابی پالیسی اقدامات کے دنیا بھر کے صنعت کاروں پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں ۔ ہندوستان کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہندوستانی اطلاعاتی ٹکنالوجی کے ماہرین کو جو سلیکان ویلی میں مقیم ہیں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کی اسٹارٹ اپ تحریک میں سرگرم شراکت داری کریں ۔ وہ عالمی ہندوستانی ٹکنالوجی کے ماہرین کی اسوسی ایشن میں تقریر کررہے تھے ۔ گڈکری نے ہندوستانی ماہرین سے اپیل کی کہ وہ اپنی ایجادات اور ٹکنالوجیاں ہندوستان کے کلیدی شعبوں جیسے معاشیات میں منتقل کریں ۔ خاص طور پر انفراسٹرکچر کے شعبہ پر توجہ دیں جس میں سڑکوں کے ذریعہ حمل و نقل اور سڑکوں پر حفاظتی انتظامات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ ایک اور شعبہ ہے جس میں ہندوستان امریکہ کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے ۔

ہندوستان کے وزیر روڈ ٹرانسپورٹ ‘ قومی شاہراہیں اور بحری جہاز رانی نے صنعت کاروں کو تیقن دیا تھا ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی تاکہ ہندوستان کے ساتھ امریکہ کے کاروبار بلارکاوٹ اور تیز رفتار سے جاری رہیں ۔ انہوں نے بعض اپنی وزارت کے کلیدی کارناموں کو اُجاگر کیا ۔گڈکری امریکہ کے ایک ہفتہ طویل سرکاری دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا سے آلات درآمد کررہے ہیں تاکہ مان سروور سے ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ تک ایک سڑک تعمیر کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ اوسطاً دو کلومیٹر طویل سڑکیں ہندوستان میں تعمیر کی جاتی ہے اور اب 20کلومیٹر روزانہ سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ آئندہ اپریل تک اسے 41کلومیٹر روزانہ کردیا جائے گا ۔ ہندوستانی صنعت کاروں کی اسوسی ایشن آئی ٹی ایف کے ارکان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کی پالیسی ایجادات کا خیرمقدم کرتی ہے تاکہ نوجوان تخلیقی ذہنوں کو نئے نظریات اور کارروائیوں کی ترغیب دے سکے جو ہندوستان کے پس منظر میں اُس کی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ہوسکیں ۔ اپنے جلسہ میں نتن گڈکری نے تفصیل سے اپنی وزارت کے قواعد و ضوابط میںنرمی پیدا کرنے کی وضاحت کی اور کہاکہ اس نرمی سے ہندوستان اور امریکہ کے کاروباری تعلقات میں اضافہ ہوگا ۔ کام زیادہ سادہ ہوجائے گا جو تاحال بہت مشکل تھا ۔ گڈکری برقی توانائی کے کارخانوں کا بھی دورہ کریں گے اور ان کی ترقی کے پوشیدہ راز حاصل کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT