Tuesday , October 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو آئر لینڈ کیخلاف شرمناک شکست

ہندوستان کو آئر لینڈ کیخلاف شرمناک شکست

ایپوہ ۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو27 ویںسلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے فائنل کی اپنی امید برقرار رکھنے کیلئے آئر لینڈ کے خلاف ایک بڑی کامیابی کی ضرورت تھی لیکن ہندستان نے آج نصف وقت کی اپنی برتری کو گنوایا اور آئر لینڈ کے خلاف 2۔3 کیشکست برداشت کی۔ہندستان نے اپنے گزشتہ میچ میں میزبان ملیشیا کو5-1 سے شکست دے کر فائنل کی امیدیں برقرار رکھی تھیں لیکن آئرلینڈ نے ہندستان کی توقعات کو توڑ دیا۔ ہندستان کی پانچ میچوں میں یہ تیسری شکست رہی اور وہ چار نشانات کے ساتھ اب چھ ٹیموں میں پانچویں نمبر پر ہے ۔گزشتہ ٹورنمنٹ میں تیسرا مقام حاصل کرنے والی ہندستانی ٹیم کا اب پانچویں مقام کے لئے آئر لینڈ سے ہی مقابلہ ہوگا۔آئرلینڈ نے اپنے گزشتہ چار میچ گنوائے تھے لیکن اس نے ٹورنمنٹ میں اپنی واحد جیت درج کرلی۔ہندستان نے ٹورنمنٹ میں اولمپک چمپئن ارجنٹائن سے 2۔3 کی ، عالمی چمپئن آسٹریلیا سے 2۔4 کی اور اب آئر لینڈ سے 2۔3 کی شکست برداشت کی ہے ۔ اس کا گزشتہ چمپئن انگلینڈ کے خلاف مقابلہ 1-1 سے ڈرا رہا تھا۔ ہندستان کو واحد کامیابی ملیشیا کے خلاف حاصل ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT