Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ہندوستان کو ایرانی تیل کنویں کے حقوق مطلوب

ہندوستان کو ایرانی تیل کنویں کے حقوق مطلوب

انڈین آئیل کارپوریشن تہران سے خام تیل کی درآمد تین گنا بڑھانے کوشاں

تہران ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ایران سے دریافت شدہ تیل کے کنویں کے حقوق مانگیں ہے تاکہ خلیج فارس کی اس قوم سے خام تیل کی درآمدات بڑھائی جا سکے جو تحدیدات کی برخاستگی کے بعد معاشی اور توانائی سے متعلق روابط کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس سلسلہ میں تبدیلی سے واقف کار ذرائع نے کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن (آئی او سی) نے ایران کو تجویز پیش کی ہیکہ اسے دریافت شدہ تیل کنویں سے خام تیل نکالنے کی سرگرمیاں چلانے اور اس ضمن میں حقوق دیئے جائیں تاکہ خریدار۔ فروخت کنندہ کے رشتہ سے آگے بڑھتے ہوئے کلیدی نوعیت شراکت داری قائم کرنے میں مدد ملے۔ آئی او سی نے کہا ہیکہ اس کنویں سے حاصل شدہ تیل وطن کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔ آئی او سی نے گذشتہ مالی سال ایران سے 1.2 ملین ٹن خام تیل درآمد کیا تھا۔ جاریہ مالی سال میں جو یکم ؍ اپریل کو شروع ہوا، آئی او سی اس درآمد کو کم از کم تین گنا بڑھانے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ ایران کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور کاروبار کو فروغ دینا رہا۔ ان کا دورہ ایران پر عائد بین الاقوامی تحدیدات کی برخاستگی کے چند ماہ بعد ہوا ہے۔ تہران نے اپنے متنازعہ ایٹمی پروگرام کے معاملہ میں مغربی طاقتوں کے ساتھ تاریخی نیوکلیئر معاملت طئے کرلی جس کے پیش نظر تحدیدات برخاست کردیئے گئے۔ آئی او سی کے علاوہ او این جی سی ودیش لمیٹیڈ نے بھی ان 16 کنوؤں میں سے جو ایران عنقریب ہراج کیلئے پیش کرسکتا ہے، دو دریافت شدہ کنوؤں کے حقوق مانگے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT