Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کو بات چیت کے مشروط احیاء کا شیوسینا کا مشورہ

ہندوستان کو بات چیت کے مشروط احیاء کا شیوسینا کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج کہا کہ ہندوستان کو پاکستان سے بات چیت جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی پاکستان کی جانب سے دہشت گرد حملوں کے الزام میں ہندوستان کی تحویل میں دینے کے بعد بھی بات چیت کا احیاء کرنا چاہئے۔ پارٹی قائد سنجے راوت نے کہا کہ شیوسینا کا موقف اٹل ہے کہ پہلے مسود اظہر کو ہندوستان کی تحویل میں دیا جانا چاہئے تاکہ بات چیت کیلئے ماحول سازگار ہوسکے۔ دریں اثناء مرکزی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اسے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی پٹھان کوٹ حملہ کے سلسلہ میں گرفتاری کی پاکستان نے کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ ہندوستان نے پاکستان کو بعض موبائیل ٹیلیفون نمبرس فراہم کئے تھے۔ علاوہ ازیں دہشت گردوں کی پاکستانی آقاؤں سے بات چیت کے ٹیپ بھی کئے تھے تاکہ خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT