Friday , April 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو بلجیئم کے خلاف 1-2 کی شکست

ہندوستان کو بلجیئم کے خلاف 1-2 کی شکست

تورگا (نیوزی لینڈ)۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم یہاں چار ممالک کے انوی ٹیشنل ہاکی ٹورنمنٹ کے پہلے مرحلے کے فائنل میں بیلجیم سے 1۔2 سے ہار گئی۔ہندوستان کو لیگ میچ میں بھی بیلجیم سے 0۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب بیلجئیم نے ہندستان کو 2۔1 سے شکست دیکر پہلے مرحلے کا فائنل جیت لیا۔دوسرا مرحلہ24 جنوری سے شروع ہوگا اور ہندستان کا پہلا مقابلہ میزبان نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ٹورنمنٹ کا اہم فائنل مقابلہ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔بیلجئیم نے کھیل کے چوتھے ہی منٹ میں ٹام بون کے گول کی مدد سے میچ میں برتری بنائی جسے ہندستانی ٹیم نے 19 ویں منٹ میں مندیپ سنگھ کے گول سے برابر کر لیا۔روپندر سنگھ پال کی جانب سے ملے پاس کو مندیپ نے شاندار طریقے سے بیلجئیم کے گول میں پہنچایا اور ا سکور 1۔1 سے برابر کیا۔تیسرے کوارٹر میں سیبسٹین ڈکیر نے گول کر کے بیلجیم کو 2۔1 سے آگے کر دیا۔کھیل کے58 ویں منٹ میں ہندستان کو پنالٹی کارنر ملا لیکن بیلجئیم کی دفاعی لائین نے ہندستان کو برابری نہ کرنے دی۔بیلجئیم نے اس طرح پہلے مرحلے کا فائنل 2۔1 سے اپنے نام کر لیا۔

TOPPOPULARRECENT