Thursday , January 24 2019

ہندوستان کو بھی این پی ٹی میں شامل کیا جانا چاہئے: تیواری

واشنگٹن۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی برادری کو ہندوستان کی نان پرالفریشن آف نیوکلیئر ویپنس  کے موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان کو بطور نیوکلیئر ہتھیاروں کے حامل ملک شامل کرنا چاہئے۔ ہندوستان کے بہترین ٹریک ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے سینئر کانگریسی قائد منیش تیواری نے یہ تجویز پیش کی۔ یاد رہے کہ این پی ٹی پر یکم جولائی 1968ء کو دستخط ہوئے تھے اور اس پر 5 مارچ 1970ء سے عمل آوری ہوئی تھی۔ معاہدہ میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے حامل ممالک کی تعریف کچھ اس طرح بیان کی گئی ہے کہ یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے یکم جنوری 1967ء سے قبل کوئی نیوکلیئر ہتھیار یا آلہ تیار کیا ہے اور اس کی ٹسٹنگ بھی کی ہے۔ معاہدہ کے تحت امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس اور چین نیوکلیئر ہتھیاروں کے حامل ممالک ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری ہندوستان کو بھی این پی ٹی میں ایک نیوکلیئر ہتھیاروں کے حامل ملک کے طور پر شامل کرے۔ کانگریس ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے یہ بات کہی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT