Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ہندوستان کو ثبوت فراہم کرنے کا تیقن

ہندوستان کو ثبوت فراہم کرنے کا تیقن

واشنگٹن۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ہندوستان کو ان سے بات چیت کے موقع پر تمام ثبوت فراہم کریں گے جو مبینہ طور پر ہندوستان کی سرزمین پاکستان پر مجرمانہ گرد کارروائیوں کے بارے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فی الحال ثبوتوں کا انکشاف کرنے سے قاصر ہے۔

 

مسئلہ کشمیر میں مداخلت کیلئے امریکہ انتہائی کارآمد:پاکستان
واشنگٹن ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے تیسرے فریق کی مداخلت کی خواہش کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج امریکی ارکان سینیٹ سے کہا کہ اس معاملے میں امریکہ کی بحیثیت تیسرے فریق مداخلت انتہائی کارآمد ثابت ہوگی ۔ رکن سینیٹ باب کارکر صدرنشین خارجہ تعلقات کمیٹی سے ملاقات کے دوران نوازشریف نے ان سب کو حالیہ چارنکاتی امن تجویز کی تفصیلات سے واقف کروایا جو پاکستان نے ہندوستان کو امن کی بحالی کیلئے پیش کی تھی ۔ ارکان نے نوٹ کیا کہ وزیراعظم کی تجویز جو ہندوستان کی باہمی طور پر تمام دیرینہ مسائل بشمول کشمیر کی باہمی یکسوئی کی ۔ ہندوستان کی جانب سے مفاہمت کی کوششوں کے پیش نظر بہترین ہے اور امریکہ کی مداخلت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT