Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو جوڈو میں دو گولڈ دو سلور

ہندوستان کو جوڈو میں دو گولڈ دو سلور

شیلانگ ۔ 16 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی جوڈوکاس نے 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمس کا اختتام شاندار انداز میں کیا جیسا کہ جواہر لال نہرو انڈور اسپورٹس ہال میں ہندوستانی اتھلیٹ نے ان مقابلوں میں دو سلور ، دو گولڈ میڈلس حاصل کئے ہیں ۔ ہندوستان کیلئے اوتار سنگھ ، پوجا اورارونا نے میڈل حاصل کئے ہیں۔ پاکستان کی فوزیہ ممتاز جنھوں نے راؤنڈ رابن لیگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا وہ اہم مقابلے میں ارونا کے خلاف بہتر مظاہرہ نہ کرپائی ۔
بلاٹر کی فیفا کمیٹی کے روبرو حاضری
زیورخ  ۔ 16 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)فیفا کے معزول صدر سیپ بلاٹر نے آج فیفا کی اپیلس کمیٹی کے روبرو حاضری دی تاکہ ان پر عائد 8 سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی جاسکے ۔ بلاٹر نے یہاں کے مقامی وقت 8 بجے شنوائی سے 90 منٹ قبل ہی فیفا کے ہیڈکوارٹر پہنچے ۔ قبل ازیں ایسی ہی ایک شنوائی یوروپین فٹبال کے معزول صدر مائیکل پلاٹینی کے خلاف بھی ہوئی ہے ۔ یاد رہے فیفا کی ایتھکس کمیٹی نے ڈسمبر میں مذکورہ عہدیداروں کو کرپشن کے معاملے کے بعد برطرف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT