Wednesday , December 19 2018

ہندوستان کو دہشت گرد حملہ کی مکمل معلومات فراہم کرنے کا پاکستانی ادعا

اسلام آباد 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے توثیق کی ہے کہ ہندوستان کی جانب سے گجرات میں امکانی دہشت گرد حملہ کی محکمہ سراغ رسانی کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی جو مہا شیوراتری تہوار کے موقع پر کیا جانے والا تھا۔ مختلف ممالک کے درمیان سراغ رسانی اطلاعات کے باہم تبادلہ کا عمل ایک معمول کا عمل ہے اور دنیا بھر میں کیا جاتا ہے۔ تاہم اِس بار ذرائع ابلاغ میں اِس کا افشاء ہوگیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے مقابلہ کا پابند ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجی اُمور سرتاج عزیز نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی صوبائی محکمہ سراغ رسانی نے ہندوستان کو دہشت گرد حملوں کے اندیشے کی اطلاع دے دی تھی۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے بموجب پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل نصیر خان جنجوا نے یہ اطلاع اور انتباہ ہندوستان کو روانہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT