Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان کو رافیل کی فروخت پراعلیٰ سطحی اجلاس

ہندوستان کو رافیل کی فروخت پراعلیٰ سطحی اجلاس

پیرس / نئی دہلی ۔ 12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر فرانس فرانکوئی اولانگ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جو کل پیرس میں منعقد کیا جائے گا تاکہ 5ارب ڈالر مالیتی 36رافیل جٹ طیاروں کی ہندوستان کو فروخت کی تمام تفصیلات طئے کی جائیں ۔ فرانسیسی ذرائع کے بموجب قصر ایلیسی میں یہ اجلاس کل منعقد ہوگا ۔ فرانسیسی ذرائع کے بموجب صدر اولانگ‘ ان کے

پیرس / نئی دہلی ۔ 12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر فرانس فرانکوئی اولانگ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جو کل پیرس میں منعقد کیا جائے گا تاکہ 5ارب ڈالر مالیتی 36رافیل جٹ طیاروں کی ہندوستان کو فروخت کی تمام تفصیلات طئے کی جائیں ۔ فرانسیسی ذرائع کے بموجب قصر ایلیسی میں یہ اجلاس کل منعقد ہوگا ۔ فرانسیسی ذرائع کے بموجب صدر اولانگ‘ ان کے اعلیٰ سطحی عہدیدار اور ایکزیکٹیوز کے علاوہ شہری ہوابازی کے عہدیدار اور رافیل جٹ طیاروں کی تیارکنندگاہ کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی جنہوں نے آج فرانس کا اپنا 4روزہ دورہ ختم کیا ۔ فرانس سے خواہش کرچکے ہیں کہ 36رافیل جٹ طیارے ہندوستان منتقل کرنے کی شرائط جلد از جلد مکمل کرلی جائے کیونکہ ہندوستانی فضائیہ کو اہم کارروائیوں کیلئے ان لڑاکا جٹ طیاروں کی سخت ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT